No title


ٹریفک پولیس کی خوش اخلاقی نے پورے سوات پولیس کا نام روشن کردیا 
شہر میں گھومتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انگلینڈ میں گھوم رہے ہیں۔ڈی پی او سوات 
سوات ٹریفک پولیس میں انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،خوش اخلاقی اور صفائی پر مذید ساٹھ اہلکاروں میں تین لاکھ روپے کے چیکس تقسیم ،ساڑھے پندرہ لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ،گزشتہ روز ڈی پی او افس میں سوات ٹریفک پولیس میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات واحد محمود ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،سابق صدر یونین اف جنرنلسٹ حضرت بلال ماماجی اور تحصیل کونسلر گل کدہ زاہد خان عرف باز خان نے سوات ٹریفک پولیس میں اچھی کارکردگی ،خوش اخلاقی اور صفائی پر ساٹھ اہلکاروں میں پانچ پانچ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی خوش اخلاقی نے پورے سوات پولیس کا نام روشن کردیا گیا اور آج شہر میں گھومتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انگلینڈ میں گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں اور پہلے سلام پھر کلام فارمولے کے تحت کام کریں انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزااور سزا کا عمل جاری رہیگا اور عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی تاکہ سوات پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست پولیس بنانے کا جو مشن شروع کیا ہے اسکو عملی بنایا جا سکیں ،اس موقع پر 12 اہلکاروں کو اچھے وردی اور صفائی پر بھی پانچ پانچ ہزار روپے کے چیک دئے گئے ۔
Previous Post Next Post