اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسےکے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے پریڈگراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
Tags
آج کی خبریں