­

No title


سوات کے رہائشی انگلینڈ کے نوجوانوں سوات کے عوام کے لئے انٹر نیشنل جد ہسپتال کا تحفہ دے دیا ، 12گھنٹے فری اور او پی ڈی سمیت ممتاز ڈاکٹر عوام کے لئے دستیاب ہوں گے ، گذشتہ روز سوات کے رہائشی نوجوانوں جو کہ انگلینڈ میں رہائش پذیر ہے نے سوات میں انٹر نیشنل معیار کے جدید ہسپتال رائل ایمپرئیل ہسپتال کا تحفہ دیا ، اس موقع پر مکان باغ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو ، سوات ٹریڈرز فیدریشن کے صدر عبدالرحیم ،سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم اور سینئر صحافی غلام فاروق نے خصو صی طور پر شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حکومت کی ذمہ داری میں عوام کو صحت کے سہولیات بھی فراہم کرنا ہے لیکن حکومت کی عدم توجہ سے سوات کے عوام صحت کے سہولیات کے لئے دردر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے رائیل ایمپرئیل ہسپتال کے ڈائریکٹر جاوید اقبال نے یہاں کے عوام کو کم ریٹ پر صحت کے معیاری سہولیات دینے کا عزم کیااور آج انہوں نے سوات میں بین الاقوامی معیار کے ایک ایسے ہسپتال کا افتتاح کیا جس سے یہاں کے عوام کو اسلام آباد پشاور اور دیگر شہروں میں علاج کے لئے جانے سے چھٹکارا مل جائیگا ، اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد یہاں کے غریب عوام کو صحت کے معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے ، اس ہسپتال میں دنیا کے معیاری ڈاکٹر علاج کے لئے موجود رہیں گے
Previous Post Next Post