No title


سوات انجمن کاکا خیل سیدان خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ برسٹر فیروز شاہ کا کا خیل نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کے قیام کا مقصد کاکا خیل قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے جس کے لئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کریں گے ، شموزئی سوات میں انجمن کاکا خیل کوفعال بنانے میں میں سید فضل باقی کاکا خیل اہم کردار ادا کررہے ہیں ، 1981میں سید جمال شاہ کا کا خیل نے تنظیم کا جو پودا لگا یا ہے وہ آج سایہ دار درخت میں تبدیل ہوچکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شموزئی سوات میں انجمن کاکا خیل کے صوبائی گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جرگہ کے میزبان سید فضل باقی کاکا خیل ، سردار گل باچا ، مکمل شاہ ، جاوید شاہ باچا ، عدنان کاکا خیل ، ملک ظفر اور نعمان کاکا خیل سمیت صوبہ بھر سے آئے ہوئے مختلف اضلاع کے قائدین نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے رضا کے لئے فلاحی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، پختونوں کے حجروں کو دوبارہ آباد کرنے اور جرگوں کا انعقاد کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کاکا خیل قوم نے ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اسلئے ہم اس تاریخی اور دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کاکا خیل قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے جس کے لئے تنظیم سازی اور ممبر سازی کا مرحلہ شروع کررہے ہیں ، تقریب کے آخر میں تنظیم کی کامیابی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
Previous Post Next Post