سوات اسلام قام پرستی اور تبدیلی کے نام پر منڈیٹ دینے والے اب خدمت کو ووٹ دینگے ، مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام ایم پی اے ہے نہ ایم این اے پھر بھی خیبر پختونخو ا اور خصوصاً سوات کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ، گیس ہو یا بجلی یا کوئی آفت ہو موصوف سب سے آگے اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی ناظم اعلیٰ سوات محمد علی شاہ خان نے میاندم میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شمولیتی تقریب سے ضلعی ناظم شانگلہ نیاز احمد خان ، ویلج ناظم رضا خان ، بحراللہ خان ، افسر علی ، جاوید خان حمید اللہ خان ، طارق خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعروں اور تعصب پھیلانے کی سیاست سے بہتر ہے کہاعوام ترقی اور خوشحالی کی سوچ رکھنے والوں کو منتخب کریں ، ہمیں ہر دفعہ مختلف نعروں سے دھوکہ دیا جاتا ہے اور ترقی بنوں ، مردان اور نوشہرہ کو دی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات سے منتخب ممبران اسمبلی عوام کے حق کیلئے آواز تک نہیں اٹھاسکتے ، مسلم لیگ ن ہی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے ، سوات کو ترقی انجینئر امیر مقام ہی دے سکتے ہیں اور انشاء اللہ اس دفعہ وزیر اعلیٰ ہوں گے اور سوات بھر کے محرمیوں کاازالہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جوق درجوق شمولیتوں سے واضح ہے کہ اس دفعہ کامیابی انجینئر امیر مقام کی ہوگی ، آخر میں طارق خان چیئرمین ویلج کونسل کو ٹوپی پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا ۔