No title


سوات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ شرعی نظام عدل کے تحت ریوینو سائیڈ پر عوام کو سستہ انصاف فراہم کررہے ہیں ، ملاکنڈ
ڈویژن سے مکمل کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، کرپشن کے خلاف کسی بھی سطح پر سفارش اقربہ پروری برداشت نہیں کریں گے ، بینچ اور بار لازم اور ملزوم ہے جہاں کئی بھی کوتاہی ہو تو وکلاء حضرات نشاندہی کریں ، ہم خوش آمدید کہیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز ہفتہ سوات بار ایسو سی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر خان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان اور پشاور بار مینگورہ بینچ کے صدر شمشیر علی خان بھی موجودتھے ، تقریب کا باقاعدہ آغاز بخت امین ایڈوکیٹ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض امجد حسین ایڈوکیٹ نے سرانجام دی ، اس موقع پر سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام صوبہ بھر میں ایک اچھے بیوروکریٹ یا د کیا جاتا ہے ، اس کی اس عوام دوست فرائض منصبی کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان کو تغمہ شجاعت سے نوازا ہے اور ہم بھی توقع رکھتے ہیں کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر نگرانی ریونیو سائیڈپر مقدمات انشاء اللہ میرٹ کے بیناد پر ہوں گے اور کسی قسم کی امتیازی سلوک کسی کے ساتھ نہیں کیا جائیگا ، ریونیو سائیڈ پر جو کیسوں کے زیادہ ہونے کے وجہ سے اس پر توجہ کی ضرورت ہے ، ہم تمام مہمان گرامی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا کہ وکلاء کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ، ہماری ملک خداداد پاکستان کو آزاد کرنے والا قائد اعظم محمد علی جناح وکیل تھا اور وکلاء نے ہر مومنٹ میں بے پناہ قربانیا دی ہے ریٹارڈمنٹ کے بعد میں بھی یہ فورم اپناؤں گا ، یہ ایک انتہائی اچھا پیشہ ہے اور معاشرے میں تمام افراد ان کو اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور میں یہاں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کروں گا ، اس سلسلے میں وکلاء کا تعاون بھی ضروری ہے ، کیونکہ کرپشن نے معاشرے میں ایک ناسور کا شکل اختیار کرلیا ہے ، ا س ناسور کو ہر حالت میں ختم کرنا ہوگا اور ا س کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ شرعی نظام عدل جیسا مضبوط اور عوام کو سستہ انصاف دینے کے ہر پہلو اس میں موجود ہے اور انشاء اللہ ان پر منعو عین سے عمل درآمد کریں گے ، وکلاء اس سلسلے میں تعاون کریں ، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام   نے سوات بار ایسو سی ایشن کے لئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کردیا ۔ 
Previous Post Next Post