سوات پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کی جانب سے وزیر ستان میں پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کی رہائش گاہ پر حملے اور پختونوں کی شہادت کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


سوات پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کی جانب سے وزیر ستان میں پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کی رہائش گاہ پر حملے اور پختونوں کی شہادت کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پختونوں کی قتل عام بند کرنے اور قومی ایکشن پلان پر من وعن عمل کرنے کا مطالبہ ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر مختیار یوسفزئی ، ضلعی صدر خورشدید کاکا جی ، ملک ریاض خان ، ڈاکٹر خالد محمود عمر علی یوسفزئی ، انورخان باچا لالا ، سید کریم شلمانی اور دیگر نے کہا کہ ہم پختون رہنما اور پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کی رہائش گاہ پر طالبان کی جانب سے دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کے واقعے میں پختونون کی دس معصوم جانیں ضائع ہوئی اس سے قبل بھی اس خاندان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 13افراد شہید کئے گئے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مرکزی سربراہ محمود خان اچکزئی کے حکم پر ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئیں گے اور انشاء اللہ پختونوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر علی وزیر کے رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کریں اور پختونوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ 
Previous Post Next Post