سوات سلاتنڑ مٹہ کے جنگل بچاؤ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ کئی سالوں بعدعلاقے کے جنگل میں غیر قانونی کٹائی بند ہوئی ہے-



سوات سلاتنڑ مٹہ کے جنگل بچاؤ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ کئی سالوں بعدعلاقے کے جنگل میں غیر قانونی کٹائی بند ہوئی ہے جس کا کریڈٹ موجودہ ایس ڈی ایف او کو جاتا ہے مگر چند افراد جن کا تعلق ٹمبر مافیا سے ہے وہ سیاسی افراد سے مل کر اس ایماندار افسر کو ہٹانا چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سلاتنڑ جنگل بچاؤ کمیٹی کے ارکان محمد کرم عرف گل ، عمر غنی اور دیگر نے ایک اخباری بیا ن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ان کے علاقہ سلاتنڑ اور گردو نواح میں جنگلات کی کٹائی بے دریغ جاری تھی جن میں علاقہ کے ٹمبر مافیا اور جنگلات کے محکمے کے لوگ شامل تھے، بے دریغ کٹائی سے ان کے علاقے کے پہاڑوں پر جنگلات انتہائی کم رہ گئے ہیں تاہم موجودہ ایس ڈی ایف او جو اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے ادا کررہا ہے نے ہر قسم کی کٹائی پر پابندی لگا دی ہے اور جہاں کہیں بھی غیر قانونی کٹائی یا ٹمبر سمگلنگ ہوتی ہے وہ موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرتا ہے جس سے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں بہت حد تک کمی    پیش آئی ہے، تاہم چند افراد جن میں علاقہ کے ٹمبر مافیا اور سیاسی پارٹیوں کے ارکان شامل ہیں موجودہ ایماندار ایس ڈی ایف او کے خلاف من گھڑت کہانیاں بنا کر اسے تبدیل کرانا چاہتے ہیں ، انہوں نے حکومت اور ذمہ دار ادارو ں سے اپیل کی ہے موجودہ ایس ڈی ایف او کو 
                                                                                تبدیل نہ کیا جائے اور ان کے علاقے کا بچا کچا جنگل محفوظ بنایا جائے۔

Previous Post Next Post