ڈالر مسلسل بلند ترین سطح پر، انٹربینک میں 221 روپے کا ہوگیا-

                         -ڈالر مسلسل بلند ترین سطح پر، انٹربینک میں 221 روپے کا ہوگیا








کراچی:  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20  روپے پر بند ہوا۔

منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 218 روپے ہوگئی۔

کاروبار  کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 روپے مہنگا ہوا ہے اور 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post