وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ایک بار پھر ملتوی



وزیراعظم شہباز شریف کو طے شدہ شیڈول کے مطابق بلوچستان کا دورہ کرنا تھا تاہم موسم کی شدید خرابی کے سبب وہ بلوچستان روانہ نہیں ہوسکے۔

وزیراعظم گذشتہ دو روز سے ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکے۔

وزیع اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

انھوں نے دو روز قبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی سے متعلق اقدامات کے لیے تفصیلی اجلاس منعقد کیا تھا جس میں متاثرین میں تقسیم کی جانے والی مالی امداد کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب سے مارے جانے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے 10 لاکھ کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے زخمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں کچے اور پکے متاثرہ گھروں کی امداد کو یکساں کرنے اور بڑھانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

وزیراعظم نے متاثرہ اور زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کے لیے امداد 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نے وزرا کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ریسکیو، ریلیف اور موثر نگرانی یقینی ہو سکے موسم بہتر ہوتے ہی وزیراعظم متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post