گال ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت کمزور ہوتی جا رہی ہے جب کہ سری لنکن بالرز ٹیم کو جیت کی جانب گامزن رکھے ہوئے ہیں۔



سری لنکا کے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھانے کے وقفے تک پاکستان کی آدھی ٹیم 188 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے۔ تاہم کپتان بابر اعظم میزبان ٹیم کی بالنگ اٹیک کے سامنے مزاحمت کی کوشش کر رہے ہیں۔
گال ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ پر 89 رنز سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
سری لنکا نے ابتدائی اوورز میں ہی امام الحق کو پویلین بھیج کر نہ صرف مہمان ٹیم پر دباؤ ڈالا بلکہ ہدف کے تعاقب کی کوششوں کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post